تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 فروری 2015
وقت اشاعت: 23:46

امریکا میں استعمال ہونے والی چکن میں کینسر پیدا کرنے والا کیمیکل

نیو یارک.......امریکا کے محکمہ خوراک نے تسلیم کیا ہے کہ امریکا میں استعمال ہونے والی چکن میں کینسرپیدا کرنے والا کیمیکل پایا جاتا ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق امریکا میں کھائی جانے والی ستر فیصد مرغیوں میں آرسینک نامی کیمیکل پایا جاتا ہے۔ یہ کیمیکل کینسر جیسے موذی مرض کی وجہ بنتا ہے۔ محکمہ خوراک نے ہدایت کی ہے کہ ایسی مرغیوں کی افزائش فوری طور پر روکی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.