تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 فروری 2015
وقت اشاعت: 20:6

وزیر مملکت کا سندھ میں انسداد پولیو مہم میں ناقص حکمت عملی کا اعتراف

کراچی.........وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے ناقص حکمت عملی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں، پولیو مہم مشکلات سے دوچار ہےاور سندھ حکومت کی جانب سے پولیو ورکرز کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل کی زیر صدارت صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں انسداد پولیو مہم،حفاظٹی ٹیکہ جات کے پروگرام اور مختلف امور زیر بحث آئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئے سائرہ افضل نے اعتراف کیا کہ ناقص حکمت عملی کے باعث ملینیئم ڈیولپمنٹ گول حاصل نہیں کرسکے، گزشتہ سال پولیو کے قطرے نہ پینے والوں کی تعداد 17 لاکھ رہی۔ سائرہ افضل کا کہنا تھاکہ کراچی کے علاقے گڈاپ، قمبر، باڑا کی تحصیل پیرا اور کچے کے علاقے میں انسداد پولیو مہم مشکلات سے دوچار ہےاور صوبائی حکومت کی جانب سے پولیو ٹیموں کو مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی ہے۔ اجلاس میں وزیرصحت سندھ جام مہتاب ڈہر اور وفاقی اور صوبائی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.