تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 مارچ 2015
وقت اشاعت: 6:31

کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کو ملتوی کردیا گیا

کوئٹہ....... ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کاآج سے شروع ہونےوالا دوسرا مرحلہ مطلوبہ سکیورٹی اہلکار کی عدم دستیابی کےباعث ملتوی کیا گیا۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شہر کے مختلف علاقوں میں شروع ہونا تھا۔تاہم پولیو کی رضاکاروں اور موبائل ٹیموں کو مطلوبہ سکیورٹی اہلکار وںکی عدم دستیابی کےباعث ملتوی کیاگیا۔دوسرے مرحلے میں کوئٹہ کے 17زونز میں دو لاکھ 15ہزار سے زائدبچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائےجاناتھے جبکہ کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ گذشتہ ہفتہ مکمل کیاگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.