تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
4 مارچ 2015
وقت اشاعت: 8:20

پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کو ماہر نفسیات نے رضا مند کرلیا

سوات ......سوات میں انتظامیہ نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو سائکالوجسٹ کے ذریعے راضی کرلیا ہے۔سوات میں کچھ افراد نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا، جس پر ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مینگورہ اشفاق خان ارمزئی نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سائکالوجسٹ سُندس اصغر کے تعاون سے مذکورہ لوگوں کو پولیوں قطروں کی اہمیت اُجاگر کر کے اُن کو راغب کیا۔ جس کے بعد انکاری والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ۔ انتظامیہ نے علاقہ میں پولیوں قطرے پلانے کے بارے میں شعور و آگاہی اُجاگر کرنے کی غرض سے پمپلٹ بھی تقسیم کیے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.