تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 مارچ 2015
وقت اشاعت: 18:50

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا

لورالائی ......بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا ،ضلع لورالائی کے دکی میں ایک سالہ بچہ پولیو کا شکار ہوگیا۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ضلع لورالائی کے دکی کے نصیر آباد محلے کے رہائشی دولت خان کا ایک سالہ بیٹا نعمت خان میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت کے مقامی افیسران کا کہنا ہے کہ نعمت خان کےوالدین انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری رہے ہیں ۔ضلع لورالائی کے دکی میں نیا پولیو کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو کے شکار بچوں کی تعداد 2 ہوگئی ۔اس سے قبل قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن سے بھی پولیو کا ایک کیس سامنے آچکا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.