9 مارچ 2015
وقت اشاعت: 13:28
پشاور میں بھی بچوںکو پولیو سے بچائو کے ٹیکے لگانے کا فیصلہ
پشاور......محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ایف آر بنوں میں پو لیو ٹیکوں کے کامیاب تجربے کے بعد پشاور میں بھی بچوںکو پولیو سے بچائو کے ٹیکے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق ایف آر بنوں میں رواں سال جنوری میں پو لیو سے بچائو کے ٹیکے لگائے گئے اب یہ ٹیکے 20 مارچ سے بنوں کے ساتھ پشاورمیں بھی شروع کیئے جارہے ہیں محکمہ صحت حکام کے مطابق پولیو سے بچائو کے ٹیکے 4 ماہ سے لے کر دو سال تک کی عمر کے بچوں کو لگائے جائیں گے ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق پو لیو کے ٹیکے قطروں کے مقابلے میں زیادہ موثر ہیں اورپولیو کے رضاکاروں کو اسی مقصد کے لیے ضروری تربیت فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ پو لیو کے بڑھتے ہو ئے مرض پر قابو پایا جا سکے ۔