تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:45

سگریٹ پیکٹس کے 80 فیصد حصے پرتصویری وارننگ شائع کرنا لازمی قرار

اسلام آباد.......وزارت ہیلتھ سروسز نے سگریٹ کے پیکٹس پر تصویری وارننگ شائع کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ،جس کے تحت پاکستان میں بننے اور بکنے والی سگریٹس کے پیکس تصویری وارننگ جاری کرنا لازم ہو گا۔وزارت ہیلتھ سروسزز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ بنانے والی کمپنیوں پر لازم ہو گا کہ سگریٹ کے پیکس کے 80 فیصد حصے پر تصویری وارننگ شائع کریں۔ وزارت ہیلتھ سروسزز کے مطابق صوبائی حکومتیں بھی سگریٹ کے پیکس پر تصویری وارننگ شائع کرائیں۔ قانون کے تحت نوٹی فکیشن پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی جبکہ آئندہ بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی جائے گی جس سے ریوینو کی بہتری اور صارفین کی صحت کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.