تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 مارچ 2015
وقت اشاعت: 18:11

محکمہ صحت سندھ کا ٹی بی کنٹرول پروگرام غیر فعال ہو گیا

کراچی........محکمہ صحت سندھ کا ٹی بی کنٹرول پروگرام غیر فعال ہوگیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سکھر، حیدرآباد اوربدین میں ٹی بی کیسز میں 85 فیصد اضافہ ہوا ہے، عمر کوٹ میں 29، گھوٹکی میں 22، تھرپارکر، کشمور اور کندھ کوٹ میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔محکمہ صحت کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں کل 5 لاکھ سے زائد ٹی بی کے مریض موجود ہیں، جن میں سے دو لاکھ مریض علاج کرانے سے قاصر ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کو سالانہ 25 ملین گرانٹ دی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.