تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 مارچ 2015
وقت اشاعت: 4:55

خیبرپختونخوامیں صحت کا اتحاد مہم کا تیسرا مرحلہ آج شروع ہوگا

پشاور.........محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صحت کا اتحاد مہم کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو اور دیگر نو مہلک بیماریوں سے بچاو کی ویکسین دی جائے گی۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا حکام کے مطابق صحت کا اتحاد مہم کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ مہم پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مخصوص بارہ اضلاع، تین قبائلی ایجنسیوں اور دو نیم قبائلی علاقوں میں اور پانچ قبائلی علاقوں میں مہم چلائی جائے گی۔ ایس ایس پی آپریشنز میاں محمد سعید نے جیو نیوز کو بتایا کہ صحت کا اتحاد مہم کے لیے پشاور کو 139 سیکیورٹی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جہاں چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ جب کہ پیر اور منگل کو پشاور میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.