17 مارچ 2015
وقت اشاعت: 18:10
ملتان کے نشتر اسپتال میں سوائن فلو کا زیر علاج مریض دم توڑ گیا
ملتان .......ملتان کے نشتر اسپتال میں سوائن فلو کا ایک زیر علاج مریض دم توڑ گیا۔ڈیرہ غازی خان کا رہائشی 32 سالہ سعید پنڈی میں ملازمت کرتا تھا، طبیعت خراب ہونے پر کچھ دن پولی کلینک میں بھی زیر علاج رہا۔ جس کے بعد وہ ڈیرہ غازی خان آگیا۔ سعید کو ایک ہفتہ قبل نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا۔ سعید کو سوائن فلو کے شبے میں آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا جہاں اس میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی۔ آج اس کی حالت زیادہ بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔