9 اپریل 2015
وقت اشاعت: 19:47
ینگ ڈاکٹرزنے احتجاج کر کے وعدہ خلافی کی، مشیر صحت پنجاب
لاہور.........مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد سڑکوں پر احتجاج کرکے وعدہ خلافی کی، ینگ ڈاکٹرز عوام اور مریضوں کے دشمن بن گئے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھاکہ محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹروں کے درمیان مذکرات کے بعد ان کے کئی مطالبات تسلیم کر لئے گئے، بعض مطالبات کی منظوری کے لئے کیس حکومت کو بھیج دیا گیا، لیکن ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کرکے نہ صرف اعتماد کھویا بلکہ غریب مریضوں اورشہریوں کو بھی پریشان کیاہے۔