تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 اپریل 2015
وقت اشاعت: 12:37

خیبر پختونخوا :انسداد پولیو مہم، 6لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

پشاور.....صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کےپہلے روز 6 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا ئے گئے ۔صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم پیر کے روز شروع ہوئی ۔آج تین روزہ مہم کا آخری دن ہے،مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے14لاکھ 63ہزار386بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیاتھا۔ یہ خصوصی مہم صوبے کے24 اضلاع کے اُن 230 منتخب یونین کونسلوں میں چلائی جارہی ہے جو پولیو وائرس کے حوالے سے ہائی رسک سمجھے جاتے ہیں ۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق مہم کے پہلے روز 6 لاکھ سے زیادہ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.