17 اپریل 2015
وقت اشاعت: 15:16
پولیو کے خاتمے کیلئے مریم نواز اور ریحام خان ساتھ دیں،آصفہ بھٹو زرداری
دبئی.........پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحب زادی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے مریم نواز اور ریحام خان ان کا ساتھ دیں۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ ن لیگ کی رہنما مریم نواز اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کو دعوت دیتی ہیں کہ وہ ملک میں پولیو کےخلاف جنگ میں ان کا ساتھ دیں اور انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔ آصفہ بھٹو زرداری پولیو کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی پاکستان میں سفیر ہیں۔