25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:3
رحیم یار خان :شیخ زاید اسپتال میں گیسٹرو کی وباء ،3افراد جاں بحق
رحیم یار خان .......... رحیم یار خان کے شیخ زاید اسپتال میں گیسٹرو کی وباء میں 3افراد جاں بحق جبکہ یومیہ 10سے 15مریض داخل ہورہے ہیں۔ شیخ زاید اسپتال ذرائع کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیسٹرو کے مریضوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے گیسٹرو کے مریض میں مبتلا 22سالہ شاہینہ، محمد یاسین اور محمد اکرم جاں بحق ہوگئے ہیں ڈاکٹروں کے مطابق یومیہ 10سے 15افراد کو گیسٹرو کے مرض میں داخل کرایا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔