8 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:44
خیبر پختونخوا کے 11اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع
پشاور .......صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے گیارہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ مہم کے دوران 21 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا ئے جائینگے ۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق صحت کا اتحا پروگرام بنوں، چارسدہ، ڈی آئی خان، ہنگو، کرک، لکی مروت، مردان، نوشہرہ، صوابی، ٹانک اور تورغر میں شروع ہو گیا ہے۔3 روزہ انسداد پو لیو مہم 448 یونین کونسلز میں چلائی جارہی ہے۔ مہم میں 21 لاکھ، 76 ہزار 318 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے، جس کیلئے 6 ہزار 438 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں.