8 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:37
خیبرپختونخوا: ضلع بنوں میں 3روزہ انسداد پولیومہم کا دوسرا دن
بنوں ........خیبرپختون خوا کے ضلع بنوں میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا دن ہے۔ مہم کے دوران ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد بچوں کوپولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔بنوں میں جاری انسداد پولیومہم کےدوران آئی ڈی پیز کےبچوں کو بھی پولیو ویکسین پلائی جائیں گی۔پولیومہم کی نگرانی پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کررہی ہے،حساس مقامات پرپولیو ورکروں کی حفاظت پاک فوج اورپولیس کے جوان کررہے ہیں،اس مہم کیلئے540 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو گھر گھر جا کربچوں کو پولیو ویکسین پلا رہی ہیں۔