تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:45

کوئٹہ کی ہائی رسک یونین کونسلوں میں3روزہ انسداد پولیو مہم شروع

کوئٹہ.....ضلع کوئٹہ کی ہائی رسک یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ڈھائی لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔پولیو ایمرجنسی سیل کے مطابق کوئٹہ کی 33 یونین کو نسلوں میں انسداد پولیو کی مہم دو مرحلوں میں مکمل ہوگی۔ مہم کے پہلے مرحلے میں 18یونین کونسلوں میں بچوں کو پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی، 25مئی سے شروع ہونےوالے دوسرے مرحلے میں 15یونین کونسلوں میں انسدادپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بلو چستان کے چھ دیگر اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آج آخری روز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.