تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:37

لاہور:مہنگی ادویات سے متعلق درخواست پر متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی سی میں ادویات مہنگے داموں بیچنے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نےلاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات مہنگے داموں فروخت کیے جانے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ۔درخواست میں پی آئی سی میں ادویات کی اس صورت حال کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

ہائی کورٹ نےاپوزیشن لیڈر کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.