6 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:14
وزن کم کرنا ہے تو سادہ پانی زیادہ پئیں
کراچی.....جنگ ویب ڈیسک......پانی کا اضافی گلاس وز ن کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ایسے لوگ جو اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں یا شکر سوڈیم اور چربی کے استعمال کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس کا علاج سادہ پانی پینے میں ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے’وائس آف امریکا‘ نے یونیورسٹی آف ایلی نوئیس کی تحقیق کے حوالے سے لکھا کہ پانی کی روزانہ کی کھپت میں اضافہ وزن کو کم کرنے کے لیے اہم ہو سکتا ہے۔
ایسے افراد جنہوں نے پانی کی روزانہ کی انٹیک میں ایک فیصد اضافہ کیا تھا۔ انھوں نے یومیہ توانائی کی مطلوبہ کھپت سے کم یعنی کم حرارے لیے تھے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ پانی نل کے ذریعے پیا جاتا ہے یا کولر بوتل کے ذریعے، ان سب کا غذا پر ایک ہی اثر تھا۔
سادہ پانی کے تناسب میں صرف ایک فیصد اضافے سے یومیہ شکر، کولسٹرول، سوڈیم کے استعمال میں کمی کر سکتے ہیںاور جو لوگ یومیہایک گلاس، دو گلاس یا تین گلاس کا اضافے کرتے ہیں، ان میں سادہ پانی کے فوائد کو نمایاں طور پر زیادہ پایا گیا ہے۔
یہ تحقیق جرنل ہیومن اینڈ نیوٹریشن اینڈ ڈائی بیٹیکس' میں شائع ہوئی ۔