8 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:22
’گاوی ‘ کا پاکستان میں ویکسین محفوظ رکھنے کے نظام پر اظہار اطمینان
اسلام آباد.........گلوبل ویکسین الائنس گاوی نے پاکستان میں ویکسین محفوظ رکھنے کے نظام پر اظہار اطمینان ظاہرکر دیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر گاوی انورادھا گپتا کہتی ہیں پاکستان کو جلد پولیو سے پاک کریں گےاور ویکسین ہر بچے تک پہنچائیں گے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کے ہمرزہ نیو زکانفرنس میں گاوی کی سی ای او انو رادھا گپتا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وزارت صحت کے پولیو اور خسرے سے متعلق اقدامات پر مطمئن ہیں ۔
وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ گاوی کی مدد سے ویکسین محفوظ رکھنے کے کولڈ چین نظام میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، صحت کا نظام معیاری بنانے کے لیے چاروں صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔