تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:44

خیبر پختونخوا حکومت کا بنیادی مراکز صحت کی نجکاری کا فیصلہ

پشاور ..........خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تین بڑے ہسپتالوں کو خودمختاری دینے کے بعد بنیادی مراکز صحت کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے صوبہ بھرکے 776 بی ایچ یوزاور99 رورل ہیلتھ سنٹرزکی نجکاری کا ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
ڤڤ
سیکرٹری ہیلتھ جمال یوسف کے مطابق حکومت نے بڑے اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے بنیادی مراکز صحت کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجکاری کا فیصلہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ کے تحت کیا جا رہا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ اس سلسلے میں 45 اداروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق 776 بی ایچ یوز اور 99 رورل ہیلتھ سنٹرز ہیں جن کی نجکاری کی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ خود ان کے بطورسیکرٹری ہیلتھ کی حیثیت میں بطورسربراہ بنائی گئی کمیٹی کو ٹیکنکل اور نیلامی کمیٹی کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.