تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:43

تھر: بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، 3 ماہ میں 200 جاں بحق

تھرپارکر.......تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، آج بھی ایک نومولود بچہ غذائیت کی کمی اور مختلف امراض کے باعث انتقال کرگیا ۔

تھر کے صحرا میں غذا کی کمی کا بحران سنگین ہوچکا ہے ،آج بھی سول اسپتال مٹھی میں ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا ۔

رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران غذائیت کی کمی اور مختلف امراض کے باعث انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے لیکن اب تک غذا کی کمی کے بحران پر قابو نہیں پایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.