10 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:48
سرگودھا: فوڈ اتھارٹی ٹیم کے چھاپے، 2 فیکٹریاں سیل
سرگودھا…سرگودھا میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ما ر کر مضر صحت اور بد بو دار اچار تیا ر کرنے والی 2فیکٹر یا ں جب کہ بچوں کے لئے غیر معیا ر ی گولیا ں ٹافیا ں تیا ر کر نے پر ایک فیکٹر ی سیل کر کے 2ملز ما ن کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ مقدمات بھی در ج کر لئے گئے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مقام حیا ت،محمدی کا لو نی ،فیصل ٹاؤن اور آہیر کا لو نی میں چھاپے ما ر کر اچار تیا ر کر نے والی 2فیکٹریا ں سیل کر دیں اور2 ملز ما ن کو گرفتار کر لیا گیا۔مضر صحت گولیا ں ٹافیا ں تیا ر کر نے والی ایک فیکٹر ی کو بھی سیل کر کے سا ما ن ضبط کر لیا گیا ۔
فوڈ اتھارٹی کی چھا پہ ما رٹیم نے جب اچار تیا ر کر نے والی ٹیم پر چھا پے ما ر ے تو وہا ں انتہا ئی بدبور مضر صحت اچار مو جو د تھا جس میں چھپکلیا ں اور کیڑ ے مکوڑے بھی چل رہے تھے ۔