11 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:26
جلد پولیو سے پاک فاٹا کی خوشخبری دیں گے،پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی
پشاور…خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود نے کہا ہے کہ پولیو کے حوالے سے پوری دنیا کی نظریں فاٹا پر ہیں۔بہت جلد دنیا کوپولیو سے پاک فاٹا کی خوش خبری سنادیں گے۔
خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں انسداد پولیو کے 7روزہ مہم کے افتتاح کے بعد پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود کا کہنا تھا کہ گزشتہ چندسالوں کے دوران قبائلی علاقہ جات پولیومرض کے حوالے سےانتہائی مایوس کن رہی۔ تاہم رواں سال فاٹا اورخصوصا ًخیبر یجنسی میں پولیو کا کیس نہ آنا خوش آئند امر ہے۔
انہوں کے کہا کہ پولیو مرض کے حوالے سے پوری دنیا کی نظریں خیبر ایجنسی پر ہے۔سیکورٹی فورسز، پولیٹیکل انتظامیہ اور عمائدین مل کر پولیو کے روک تھام میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی نے کہا کہ بہت جلد دنیا کو پولیو سے پاک فاٹا کی خوش خبری دیں گے۔