تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:23

’اچھے کولیسٹرول‘ سے عارضہ قلب میں اضافہ

کراچی....جنگ ویب ڈیسک....کولیسٹرول کی ’اچھی‘ سمجھے جانے والی سطح کے حامل بعض لوگوں کو دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔زیتون کا تیل، مچھلی اور گری دار میوہ جات کھانے سے ایچ ڈی ایل نامی کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ کولیسٹرول کی ’بری‘ سطح شریانوں میں چکنا مواد جمع کرتی ہے اور کولیسٹرول کی اچھی سطح شریانوں سے اس مواد کا خاتمہ کر دیتی ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے’سائنس‘جریدے میں شائع تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ کولیسٹرول کی زیادہ اچھی سطح ہمیشہ صحت کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔

کولیسٹرول اُن چیزوں میں سے ایک ہے جس کی ڈاکٹر دل کے دورے کے خطرے کے متعلق پیش گوئی کرنے سے قبل جانچ کرتے ہیں۔تاہم ایچ ڈی ایل کی سطح کو ادویات سے بڑھانے کے لیے کیے جانے والے متعدد تجربات ناکام ہو چکے ہیں، جنھوں نے ڈاکٹروں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اصل مسئلہ کچھ اور ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.