تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:6

پیر سےخیبر پختونخوا کے 24 اضلاع میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور ........محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرپیر 14 مارچ سے خیبر پختونخوا کے 24 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شاہین مسلم ٹاون میں بھی نکاسی آب کے پانی میں پو لیو وائرس کی موجودگی کے پیش نظر محکمہ صحت نے صوبے کے 24 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق مہم کے دوران 56لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ ضلع صوابی میں یہ مہم 21 مارچ کو چلائی جائے گی ۔شدید برفباری کی وجہ سے چترال کی دس یونین کونسلز کو مہم میں شامل نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.