13 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:43
کراچی :کل سے 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا
کراچی ......کراچی میںکل 14مارچ سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا ،جس میں22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سیل پولیو کے کوآرڈینٹر عثمان چاچٹر کے مطابق مہم میں میں 6 ہزار سے زائد پولیو رضاکار گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے بچاو کی قطرئے پلائینگے ،جن کی سیکورٹی کے لئے 12 ہزار قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنی خدمات فراہم کر ئینگے۔
رواں سال کراچی سمیت سندھ میں 2 پولیو کے کیسز سامنے آچکے ہیں،ملک میں اب تک 6 بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں۔