تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:4

ملک بھر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کل سے

اسلام آباد......ملک بھر میں کل سے تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگا،مہم کے دوران ملک بھر کے بیس لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرتی اور مذہبی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سمیت ملک کے تمام حصوں میں تین دن جبکہ فاٹا میں چار روز کے لیے انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.