14 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:34
بلوچستان ، کے پی کے ، فاٹاا ور کراچی سمیت میں پولیو مہم آج سے شروع ہوگی
کراچی........کراچی میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گا۔ حکام کے مطابق مہم میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کی خوارک پلانے کا ہدف مقر ر کیا گیا ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سیل پولیو کے کواڈینیٹر عثمان چاچٹر کے مطابق مہم میں میں 6 ہزار سے زائد پولیو رضاکار گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے بچاو کی قطرئے پلاینگے۔ جن کی سیکورٹی کے لئے 12 ہزار قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنی خدمات فراہم کر ینگے۔
رواں سال کراچی سمیت سندھ میں 2 پولیو کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ملک میں اب تک 6 بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان میں آج سے انسداد پولیو کی سہ روزہ مہم شروع ہورہی ہے۔ مہم کے دوران صوبے کی 640 یونین کونسلوں میں 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کو ارڈینیٹر ایمرجینسی آپریشن سینٹر ڈاکٹر سیف الرحمان نے بتایا کہ آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مہم کے دوران 6661موبائل ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی۔مہم کے دوران 820 مقررہ اور334 ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
ڈاکٹر سیف الرحمان نے بتایا کہ مہم کےلئےسکیورٹی اقدمات کرلئےگئے ہیں اور مہم کےدوران پولیس اور لیویزکےعلاوہ ایف سی اہلکار بھی سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔
ادھر خیبرپختون خوا کے 24 اضلاع اور فاٹا سمیت آج سے انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے، مہم کے دوران 65لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو کے3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جبکہ شاہین مسلم ٹاون پشاور میں بھی نکاسی آب کے پانی میں پو لیو وائرس کی موجودگی کے پیش نظرصوبے کے 24 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع کی جارہی ہے۔
مہم کے دوران 56لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ ضلع صوابی میں یہ مہم 21 مارچ کو چلائی جائے گی۔ شدید برفباری کے باعث چترال کی 10 یونین کونسلز میں مہم نہیں ہوگی۔
قبائلی علاقوں میں پولیو مہم کے دوران9 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔فاٹا سکریڑیٹ کے مطابق مہم میں 3700ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ سکیورٹی کے سخت اقدامات کیئے جائیں گے۔ رواں سال فاٹاسے پولیو کا کوئی کیس سا منے نہیں آیا جبکہ گزشتہ سال سولہ کیسز رپورٹ ہوئےتھے۔