14 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:38
کراچی سمیت ملک بھر میں پولیو کیخلاف مہم شروع
اسلام آباد…کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں پولیو کے خلاف مہم کا آغاز ہوگیا ، 5 سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
پنجاب ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے تمام حصوں میں 3دن جبکہ فاٹا میں 4روز کے لیے انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ انسدادِپولیو مہم کے دوران کئی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے حفاظتی قطرے پلائے جا ئیں گے ۔
اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی گھر گھر جاکربچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔اس کے علاوہ تمام سرکاری اسپتالوں اور دیگر مقامات پربھی پولیو سے تحفظ کے قطرے پلائے جانے کا انتظام بھی کیاگیا ہے۔
سیکورٹی کے لئے مہم کےدوران پولیس اور لیویزکےعلاوہ ایف سی اہلکار بھی سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔