تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:42

فاٹا اور ایف آرز میں انسداد پولیو مہم کاآج تیسراروز

خیبر ایجنسی ...........فاٹا اور ایف آرز میں آج تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔رواں سال پولیو کے روک تھام کے لئے 97 فیصد کا ہدف مقرر تھاجو کہ کامیابی سے حاصل کی ہوگیا۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر فاٹا کے انچارج عقیل احمد کے مطابق فاٹا اور ایف آرز میں آج تیسرے روز بھی انسداد پولیومہم کامیابی سے جاری ہے۔ مہم میں 9 لاکھ 80 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

عقیل احمد کے مطابق رواں سال 97 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا ہے۔جبکہ انکار کی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کی شرح 1 فیصد سے کم رہ گئی ہے۔ اور رواں سال کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.