تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:36

کم عمر نوجوانوں میں زیادہ سگریٹ نوشی، فرانس اور کینیڈا سرفہرست

پیرس......... فرانس اور کینیڈا میں کم عمر نوجوان دنیا میں سب سے زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے42 ممالک میں ایک سروے کروایا ہے، جس کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ کس ملک کے کم عمر نوجوان سب سے زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی اس ایجنسی کے مطابق ان ممالک میں سر فہرست فرانس اور کینیڈا ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق اگر ”گانجا“ کے حوالے سے قوانین کی بات کی جائے تو فرانس یورپ کے متعدد ممالک سے پیچھے ہے، جو کہ حیران کن ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمسٹرڈیم کے تمام کیفے میں ان منشیات کے استعمال کی اجازت ہے اور اسپین کے پرائیویٹ کلبوں میں بھی لیکن اس کے باوجود نہ تو ہالینڈ اور نہ ہی اسپین ان چوٹی کے آٹھ ملکوں میں شمار ہوتے ہیں، جن میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران نوجوانوں نے اس ڈرگ کا استعمال کیا ہو۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس تازہ رپورٹ کی تیاری میں وہ اعداد و شمار شامل کیے ہیں، جو 2014 میں اکٹھے کیے گئے تھے۔ اس سروے میں شامل فرانس کے15فیصد نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ سگریٹ کا استعمال کر چکے ہیں۔ یہ ڈرگ استعمال کرنے والوں میں فرانسیسی لڑکوں کی تعداد لڑکیوں کی نسبت زیادہ تھی۔

اس کے بعد کینیڈا کے نوجوانوں کا نمبر آتا ہے، جو تھوڑے ہی فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔اسی طرح ٹاپ پانچ ملکوں میں بالترتیب اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور بلغاریہ شامل ہیں۔اسکے بعد بیلجیم، پولینڈ اور سلوانیہ کے نام آتے ہیں، جہاں کے نوجوان یہ ڈرگ استعمال کرنے کے حوالے سے چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق، ”زیادہ تر وہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس منشیات کا استعمال کرتے ہیں، جن کے دوست یا پھر رشتہ دار پہلے ہی اس کے استعمال کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں۔“عالمی ادارہ صحت سگریٹ نوشی سے متعلق یہ سروے ہر چار سال بعد یورپ، شمالی امریکا اور اسرائیل میں کرواتا ہے۔ یورپ میں حشیش سب سے زیادہ استعمال ہونے والی منشیات ہے اور اس کا استعمال کرنے والے نوجوانوں کی تعداد تقریباًچودہ اعشاریہ پانچ ملین ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.