18 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:23
لاہور: سرکاری اسپتالوں کے پیرامیڈیکل اسٹاف کا دھرنا جاری
لاہور…لاہور میں سرکاری اسپتالوں کے پیرامیڈیکل اسٹاف کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔
سرکاری اسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف نےاپنے مطالبات کے لیے بدھ کی دوپہر سے پنجاب سول سیکریٹریٹ کے سامنےدھرنا دے رکھا ہے ، ان کے مطالبات میں گریڈ 4 تک کے ملازمین کے الاؤنس میں اضافے ،کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پیرا میڈیکل اسٹاف کو مستقل کرنا شامل ہیں ۔
گزشتہ روز سیکریٹری صحت پنجاب نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تاہم یہ ناکام رہے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔