تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:47

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم نے 98 فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا

کوئٹہ…بلوچستان میں انسداد پولیو کی حالیہ مہم کا تقریباً 98فیصدٹارگٹ حاصل کرلیاگیا۔تاہم صوبے میں انسداد پولیو مہم آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 32اضلاع میں انسداد پولیو کی مہم کا آغاز گزشتہ سوموار کو ہوا تھا،کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں یہ مہم کامیابی سے جاری ہے۔مہم کےپہلے3 روز میں تقریبا98 فیصدٹارگٹ حاصل کرلیاگیا۔

ڈاکٹر سید سیف الرحمان کا یہ بھی کہناتھا کہ آج مہم کےدوران کسی بھی وجہ سے رہ جانےوالےبچوں کو پولیو سےبچاؤ کی ویکسین پلائی جارہی ہے اور 100فیصد ہدف کےحصول تک مہم آئندہ اتوار تک جاری رہےگی۔

ان کا یہ بھی کہناتھا کہ الحمداللہ اب تک مہم کےدوران بچوں کو پولیوسےبچاؤکےقطرےپلانےسےانکاری کیس سامنےنہیں آیاجو کہ خوش آئند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.