19 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:22
دماغ کو بجلی کے ہلکے جھٹکے سے ذہن چست اور تازہ دم
لندن......میڈیکل سائنس میں ایک کامیاب تجربے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ انسانی دماغ کو بجلی کے ہلکے جھٹکے دینے سے ذہن چست ، تازہ دم اور جلد ردعمل ظاہر کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دماغ کو برقی جھٹکے دینے کے نئے طریقہ علاج transcranial direct current stimulation کے ذریعے حیرت انگریز نتائج سامنے آئے ہیں۔ایسے مریض جنھیں اشیاء اٹھانے ، اسکی طرف بڑھنے یا سنبھالنے میں دشواری پیش آتی تھی اس ٹریٹمنٹ کے 9 سیشنز کے بعد ہی انہیں خاصا فرق پڑا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق TDCS آگے چل کر نا صر ف سستا طریقہ علا ج ہوگا بلکہ اس سے کم وقت میں زیادہ نتائج حاصل کئے جاسکیں گے۔