تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:54

انگور، آنکھوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں، تحقیقی رپورٹ

نیو یارک.......... امریکی طبی ماہرین نے گاجر کے بعد انگور کو بھی بینائی کے لیےمفید قرار دے دیا ہے۔

امریکا کی میامی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگور کھانے سے آنکھوں کے قرنیے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ انگور چونکہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اسی لیے وہ ڈی این اے کو نقصان سے بچا کر صحت مند خلیات کو تحفظ دیتے ہیں اور اس کے نتیجے میں بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔

قرنیہ آنکھ کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں موجود خلیات روشنی پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور عمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہونے والے امراض سے اندھے پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔ محققین کے مطابق انگوروں کو غذا میں شامل کرنے سےقرنیے کی صحت کو تحفظ ملتا ہے اور وہ مضر صحت مالیکیولز سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرکے آنکھوں کے افعال کو بحال رکھتے ہیں۔

انگور وٹامن سی ، کے اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کے اندر سے نقصان دہ مالیکیولز کو نکال باہر کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.