تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:4

فرانس اور کینیڈا کے نو عمرسگریٹ نوشی میں سب سے آگے

کراچی...جنگ ویب ڈیسک......دنیا بھر میں سگریٹ نوش نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں فرانس اور کینیڈا سرفہرست ملک ہیں جہاں پندرہ برس کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں سب سے زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادار’اے ایف پی‘ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے بیالیس ممالک میں اس سلسلے میں ایک سروے کروایا کہ کس ملک کے کم عمر نوجوان سب سے زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔
’گانجا‘ کے حوالے سے قوانین میں فرانس یورپ کے متعدد ممالک سے پیچھے ہے،ایمسٹرڈیم کے تمام کیفیز میں اس کے استعمال کی اجازت ہے اور اسپین کے پرائیویٹ کلبوں میں بھی۔

فرانس کے پندرہ فیصد نوجوان گانجا کا استعمال کر چکے ہیں۔ اس ڈرگز کے استعمال میںکینیڈا کے نوجوان دوسرے نمبر پر ہیں۔
سرفہرست پانچ ممالک میں اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور بلغاریہ بھی شامل ہیں۔ اس کے بعد بیلجیم، پولینڈ اور سلوانیہ کے نام آتے ہیں۔

یورپ میں حشیش سب سے زیادہ استعمال ہونے والی منشیات ہے اور اس کا استعمال کرنے والے نوجوانوں کی تعداد تقریبا ساڑھے چودہ ملین ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.