تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:45

گنی میں ایبولا کی وبا پھر پھوٹ پڑی

کراچی....جنگ ویب ڈیسک.....مغربی افریقی ملک گنی کے جنوبی علاقے اینزریکورے میں کم از کم چار افراد میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

گنی کے محکمہٴ صحت نے متاثرہ علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔ حکام کا خیال ہے کہ ایبولا سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ جن افراد میں ایبولا وائرس پایا گیا ہے، اُن کے خاندان کے تین افراد گزشتہ دنوں اسی وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے تھے۔

عالمی ادارہٴ صحت اور کئی دوسرے اداروں نے بھی اپنے خصوصی ماہرین کو اینزریکورے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ اس علاقے میں بند کیا گیا ایبولا ٹریٹمنٹ یونٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.