تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:59

اسپتال اسٹاک کا ریکارڈ نہ رکھنے پر شہباز شریف عملے پر برہم

حافظ آباد....... وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حافظ آباد میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا دورہ کیا اور اسٹاک کا ریکارڈ نہ رکھنے پرعملےپر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے حافظ آباد میں ڈسٹرکٹ اسپتال کا2 گھنٹے تک دورہ کیا ، انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اورا سٹور میں رکھی ادویات کاا سٹاک بھی چیک کیا۔

وزیر اعلیٰ رجسٹر میں ادویات کا ریکارڈنہ ہونے پر سخت برہم ہوئے اور حکم دیا کہ تمام ادویات کا فوری آڈٹ کیا جائے ، انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ کو ہدایت کی کہ اپنی نگرانی میں اسٹاک چیک کروا کے رپورٹ پیش کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.