26 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:27
بڑے بچے کو مٹاپے سے بچانا ہے تو گھر میں چھوٹا بچہ ضروری ہے، نئی تحقیق
نیویارک ......گھر کے بڑے بچے جہاں اپنے چھوٹے بہن بھائی کی پیدائش پرخوش ہوتے ہیں، وہیں کئی بچے چڑچڑے بھی ہو جا تے ہیں، تاہم اب آپ کو چڑنے کی ضرورت نہیں کیونکہ چھوٹے بہن بھائی آپ کی صحت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
امریکہ کی یونیورسٹی آف مشی گن کے محققین کا کہنا ہے گھر کے پہلے بچے کووالدین کی جانب سے خصوصی توجہ اورپیارکیا جاتا ہے جو انکی صحت کے حوالے سے نقصان دہ ہوتا ہے اورجس سے بچے اکثر موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں تاہم گھر میں چھوٹے بہن ،بھائی کی پیدائش ان کیلئے کافی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑے بچے چونکہ اپنی چیزوں اور عادتوں کے معاملے میں جذباتی ہوتے ہیں اورچھوٹے بہن بھائیوں سے اپنی چیزوں کو دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور انکی یہی کوشش انہیں موٹا ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔