26 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:19
آٹھ گھنٹے میں سب سے زیادہ اعضاء عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ
چنائے ......یوں تو دنیا بھر میں انسانی ہمدردی اور فلاح و بہبود کے لئے کام آنے والے نیک لوگوں کی کمی نہیں لیکن بھارت میں ہزاروں لوگوں نے بڑی تعداد میں اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا ہے۔
بھارتی شہر چنائے کے ایک اسپتال میں 13ہزار سے زائد افراد نے 8 گھنٹے کے دورانیے میں اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا عہد کرتے ہوئے رجسٹریشن کراکر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2013ءمیں بھارت کے شہر ہریانہ میں قائم کیا گیا تھا، جس میں10ہزار سے زائد افراد نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کااعلان کیا تھا۔