26 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:14
بار بارسیل فون دیکھنے والے مضطرب طبیعت کے مالک ،نئی تحقیق
نیو یارک......نئی تحقیقی کے مطابق بار باراپنے سیل فون کو دیکھنے والے مضطرب طبیعت کے مالک ہوتے ہیں،جبکہ جلد بازی کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔
دور جدید میں موبائل فون جہاں ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے وہیں کئی افراد ایسے بھی ہیں جو لمحہ بھرکیلئے اپنے سیل فون کوخود سے جدا نہیں کرتے۔امریکامیں کی گئی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بار بارسیل فون دیکھنے کی عادت سے مجبورافراد مضطرب طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔
ٹیمپل یونیورسٹی کے ماہرِ نفسیات کی کالج اسٹوڈنٹس پر کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق چند منٹ بھی اپنے موبائل فون سے دور نہ رہنے والے افراد پریشانی اور ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ ایسے لوگ زندگی کے اکثر معاملات میں جلد بازی کا مظاہرہ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ ماہر ین کا مزید کہنا ہے اپنے سیل فون کو بار بار دیکھنے کا عمل بے چینی کی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔