تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

ہارمونز کی تبدیلی سے چھاتی سرطان کا خطرہ کم

ماہرین طب کی ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ خواتین میں چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کیلئے ہارمونز کی تبدیلی مفید ثابت ہوتی ہے.ایسٹروجن ہارمونز خواتین میں چھاتی کے سرطان کےخطرے کو کم کرنےمیں بھرپورمدد فراہم کرتا ہے۔ یہ تحقیق سکول آف پاپولیشن اینڈ پبلک ہیلتھ آف یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا وینکوور کے معروف ماہر سرطان اور پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر جوزف ریگنجرنے مکمل کی ہے۔ انہوں نےاپنی تحقیق میں کہا کہ ہارمونز کی تبدیلی کا عمل گو کہ تمام مریض خواتین کو فائدہ نہیں دیتا۔ مگر اس سے کسی حد تک ان خواتین کو مرض کی شدت بڑھنے کےعمل سےچھٹکارہ مل جاتا ہے۔اس تبدیلی کے عمل کوایچ آر ٹی کے نام سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ماہرین طب نے کہا ہے کہ جن خواتین کے خاندانوں میں چھاتی کے سرطان کی ہسٹری موجود ہوتی ہے ان کو قبل از وقت مدد دی جا سکتی ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ ابھی یہ عمل ابتدائی مراحل میں ہے اس میں مزید بہتری لا کر چھاتی کے سرطان کے خاتمے کیلئے راہ کو ہموار کیا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.