25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
’ایچ آئی وی کی وباء تھم گئی ہے‘
اقوام متحدہ کے نئے اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی بیماری اور اس کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد کم ہوگئی ہے۔
یہ اعدادوشمار اقوام متحدہ کے ایچ آئی وی ایڈز پر کام کرنے والے پروگرام یواین ایڈز کی جانب سے پیش کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے اب یہ وباء تھم رہی ہے تاہم حالانکہ ایچ آئی وی سے متاثر تیتیس ملین افراد کو اب بھی امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔
گزشتہ برس ایچ آئی وی کے چھبیس لاکھ نئے مریض سامنے آئے تھے۔
سنہ 1999 سے ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں میں بیس فیصد کمی آئی ہے۔ سنہ 2004 میں ایڈز کی وجہ سے اکیس لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2009 میں یہ تعداد ایک لاکھ اسی ہزار افراد تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں ستر لاکھ افراد ایڈز کی بیماری کے لیے لی جانی والی دوائی اینٹی ریٹروائرل ڈرگ کا استعمال کر رہے تھے لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر پچاس لاکھ ہوگئی ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی متاثر افراد سب صحارا افریقہ میں ہے جہاں ایچ آئی وی کے نئے مریضوں میں سے ستر فیصد وہاں پائے جاتے ہیں۔
حالانکہ دنیا کے دوسرے حصوں میں اس بارے میں ملی جلی صورتحال ہے۔ مشرقی یورپ اور مرکزی ایشیا میں ایچ آئی وی کے معاملات اور اس سے متعلق اموات میں میں اضافہ ہوا ہے ۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ قدامات پسند قانون، ہم جنسوں اور منشیات کا استمعال کرنے والوں کے کے ساتھ امتیازی سلوک ایڈز کے خلاف لڑائی میں دشواری پیدا کرتے ہیں۔