25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
جنک فوڈز سے بچوں میں شوگرکا خطرہ
بچے ہلکی پھلکی بھوک میں جنک فوڈز کھا نا پسند کرتے ہیں اور پورا دن صحت بخش غذاؤں کے بجائے صرف جنک فوڈز سے ہی اپنی غذائی ضرورتوں کو پورا کر تے ہیں۔ برطا نوی ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق کے مطا بق جنک فوڈ زکا زیادہ استعمال صرف موٹاپے کا باعث ہی نہیں بنتا بلکہ بچوں میں شوگر کا خدشہ بھی بڑھاسکتا ہے۔ برطانیہ میں سو سے زائد ماہرین ذیابیطیس کی ایک ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ جنک فوڈ کازیادہ استعمال بچوں میں وزن بڑھا تا ہے اور پھر کم عمری میں ہی یہ بچے ذیابیطیس سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اس لئے جہاں تک ممکن ہوسکے بچوں کو صحت بخش غذائیں دی جائیں تاکہ وہ بچپن اور بڑی عمر بھی ان کیلئے فائدہ مندہوں ۔