25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
لہسن کا استعمال اوسٹیو پروسس سے بچا سکتا ہے
ایک حالیہ تحقیق میں انکشا ف ہو ا ہے کہ غذا میں لہسن کا زیا دہ استعما ل خوا تین کو ہڈیوں کی کمزور ی کے مر ض او سٹیو پرو سس سے بچا سکتا ہے۔ لندن کے کنگز کا لج میں کی جا نے والی تحقیق کے مطابق لہسن میں پا ئے جا نے والا مخصو ص جزو جسم میں ہڈیوں کو کمزور کر دینے والے انزائم کو پیدا ہونے سے رو کتا ہے جس سے او سٹیو پر وسس کے مر ض کا خطرہ کم ہو جا تا ہے ۔ دو ہزار خواتین پر کی گئی اس تحقیق کے مطابق وہ خو اتین جن کی خوراک میں لہسن کی مقدارزیادہ پا ئی گئی ان میں اوسٹیو پر وسس کے مر ض کی شرح نسبتا کم تھی اور ان کی ہڈیا ں دیگرخوا تین کی بہ نسبت زیا دہ مضبو ط تھیں ۔