25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
مٹرکولیسٹرول کوقابومیں رکھنےکیلئےمفید
ویسے تواللہ تعالیٰ نے دنیا میں کوئی بھی ایسی چیزپیدا نہیں کی جس کا کوئی مقصد نہ ہو۔ اسی طرح سبزیا ں اورپھل بھی انسان کے جسم کی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے پیداکی گئیں اور ہرسبزی یا پھل میں کوئی نہ کوئی ایسی خصوصیت موجود ہے جن کے استعمال سے جسم کے کئی امراض،بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔انہیں بہت سی سبزیوں میں سےایک خاص سوغات مٹربھی ہے۔ جوماہرین کےمطابق اپنےاندرخاصے صحت بخش فوائد رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مٹرکی پھلیاں کھانے سےکولیسٹرول قابومیں رہتا ہے اس کے ساتھ ہی ساتھ مٹر وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ مٹرکھانے سےجلد صاف ہوتی ہےاوروہ افراد جو معدے میں ورم یا درد کے مسائل سے دوچار ہیں ان کے لئے طبی ماہرین خاص کر مٹر کی پھلیاں کھانے کی تاکید کرتے ہیں۔