25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
معمر افراد عارضہ قلب سے بچاؤ کیلئے روزانہ اسپرین لیں
نئی طبی تحقیق کے مطابق 45سال کے بعد عارضہ قلب اورسرطان سے محفوظ رہنے کیلئے روزانہ اسپرین کی ایک خوراک استعمال کرنی چاہئے۔ جریدے ''دی لینسیٹ '' میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق رائل سوسائٹی آف میڈیسن نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے جو نتائج اخذ کئے ان کے مطابق 75ملی گرام اسپرین 45سال کے بعد ایک محفوظ حکمت عملی ہے۔ اسپرین کے متواتراستعمال سے پیٹ کے نچلےحصے کے سرطان میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اسپرین کی کم مقدار نقصان دہ ثابت نہیں ہوتی اس لئے اسپرین کا استعمال اس امراض سے محفوظ رہنے کیلئے کرنا چاہئے البتہ جن لوگوں کواسپرین سے الرجی واقع ہوتو اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔