25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
موٹاپا کم کرنے کے لئے پھل،سبزیوں کا استعمال کریں
طبی ماہرین نے بچوں میں ویڈیو گیمزکی وجہ سے موٹاپے کے رجحان کو روکنے کیلئے بچوں کو سبزیاں اورپھل زیادہ سے زیادہ استعمال کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ امریکہ میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق پانچ یا 6 بچوں میں سےایک بچہ 19سال کی عمر تک مکمل طور پرموٹاپے کا شکار ہورہا ہے۔ان بچوں میں ویڈیو گیمز کھیلنے کا شوق جنون کی حد تک پایاجاتا ہے۔امریکن جرنل آف پرسیونیٹیو میڈیسن میں شائع ہونے والیاس تحقیق میں والدین سے سفارش کی گئی ہےکہ وہ صورت حال پردھیان دے کراپنے بچوں کو بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔ گذشتہ 30سال کے اعدادو شمار پرمبنی اس رپورٹ میں ویڈیو گیمز اورانٹر نیٹ پر گھنٹوں چیٹنگ کوخطرناک رجحان قرار دیا گیا ۔