25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
مستقل کھانسی سے کینسر کا خدشہ
طبی ماہر ین نے اپنی نئی تحقیق کے مطابق خبردارکیا ہے کہ مستقل کھانسی سے پھیپڑوں کا کینسرہو سکتا ہے اس لیے وہ افراد جن کی کھانسی علاج کے با وجو د ختم نہ ہوتوانہیں چاہیئےکہ وہ فوراً اپنا مکمل طبی معائنہ کروائیںتا کہ کھانسی نہ ختم ہونے کی وجوہات معلوم ہو سکیں ۔ماہرین کے مطابق نز لے زکا م کے سا تھ ساتھ مستقل سانس کا پھو لنا ،تھکن محسوس ہونا اور توانا ئی کی کمی پھیپھڑ وں کے کینسر کی ابتدائی علا ما ت ہو سکتی ہیں اور ابتدا ئی مراحل میں مر ض کی تشخیص سے کینسر کا علاج ممکن ہے۔